ویب ڈیسک: کینیڈین ماڈل ڈیل ہیڈن76سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈین ماڈل نےکئی معروف کاسمیٹک برانڈز اور میگزین کیساتھ کام کیا جسکی وجہ سے وہ بہت مشہور تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزانکی لاش امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں انکی بیٹی کے گھر سے ملی، حکام نے ڈیل ہیڈن کی موت کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک خراب بوائلر ہیٹنگ یونٹ سے لیک ہونے والی زہریلی گیس کے باعث انکی موت ہوئی ہے۔
امریکن میڈیا کا کہنا ہے کہ گھر میں پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نےماڈل کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگرگھر میں ہی ان کی موت ہو گئی اور ریسکیوحکام نے ان کی موت کی تصدیق کی۔