اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری،مزید39افراد شہید 

اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری،مزید39افراد شہید 
کیپشن: Israel's brutality in Gaza continues, 39 more people were martyred

ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے،مزید39افراد شہید ہو گئےجبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
شمالی غزہ میں بیت لاہیا پربمباری سے 10افراد شہید،متعدد زخمی ہوگئے ،المغازی ،جبالیہ ،نصیرات کیمپ اورخان یونس پر بھی حملے،15افراد شہید ہوئے۔
کمال عدوان ہسپتال مکمل خالی، گرفتار پناہ گزینوں اور مریضوں پرتشدد اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈرائریکٹر کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
  اسرائیل پرراکٹ حملوں کے بعدبیت حنون پربھی حملے، رہائشیوں کوعلاقہ کرنے کاحکم دے دیا گیا جبکہ 7اکتوبر2023سے اب تک غزہ میں 45 ہزار 484 افراد شہیدہوچکے ہیں ۔    
دوسری جانب قطر اورمصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کےلیے کوششیں جاری ہیں، قطری وزیر اعظم شیخ محمد بند عبدالرحمان الثانی نےحماس کےوفد سے ملاقات کی، حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں وفد کاجنگ بندی معاہدے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی نئی شرائط کےباعث جنگ بندی معاہدے میں تاخیر ہورہی ہےجبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کونہیں نکالیں گے۔