ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی توقع ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے وقت کہرے اور شدید سردی کی پیشگوئی ہے۔
شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، سب سے زیادہ سردی سکردو میں، کم سے کم درجہ حرارت منفی 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور، سیالکوٹ، گجرات اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نارووال میں سب سے زیادہ 16 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید دھند، حد نگاہ کم،موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی پشاور میں سب سے زیادہ سردی دیر اور کالام میں منفی 4 سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے، چترال اور مالم جبہ میں آج درجہ حرارت منفی 2 ، پشاور میں 2 سنٹی گریڈ ہے ۔
ملک میں موسم سرد اور خشک ،پہاڑی علاقوں میں برفباری
Dec 29, 2024 | 10:36 AM