جنوبی کوریا میں طیارے کو رن وے پر حادثہ،174افرادہلاک 

جنوبی کوریا میں طیارے کو رن وے پر حادثہ،174 افرادہلاک 
کیپشن: 174 people were killed in a plane crash on the runway in South Korea

 ایک نیوز: جنوبی کوریا میں طیارہ رن وے پرپھسل کر دیوار سے ٹکرا گیا،174افرادہلاک ہو گئے۔
 خبر ایجنسی کے مطابق افسوسناک حادثہ موان ایئرپورٹ پر پیش آیا، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، مسافر طیارہ بینکاک سے موان آیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں174 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،جبکہ 2افراد کو زندہ بچا لیا گیا ،طیارےکے عقبی حصے میں موجود مسافروں کوبچانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ موان ہوائی اڈے پر طیارے کے حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں، کوریا کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں۔