سٹیٹ بینک کا آج اور اتوار کو مختلف بینک برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

سٹیٹ بینک کا ہفتہ اور اتوار کو مختلف بینک برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان
کیپشن: سٹیٹ بینک کا ہفتہ اور اتوار کو مختلف بینک برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک  نے آج اور  31 دسمبر کو مخصوص بینک برانچیں کھلی رکھنے کا علان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے مخصوص بینک برانچیں  آج اور 31 دسمبر کو کھلی رہیں گی۔
ایس بی پی کے مطابق مخصوص بینک برانچیں  آج شام 5 بجے اور اتوار 31 دسمبر کو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینک اس دوران سرکاری وصولیوں سے متعلق کوئی بھی دستاویز نظر انداز نہ کریں۔