ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی کاکردگی سے مطمئن ہیں، کھلاڑیوں نے میلبرن ٹیسٹ میں جان ماری لیکن بدقسمتی سے اہم لمحات میں غلطیاں ہوئیں۔
میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا میلبرن ٹیسٹ میں ٹیم زیادہ متحد اور ہر کھلاڑی جارحانہ انداز میں کھیلتا نظر آیا، پاکستان ٹیم شاندار کھیلی، کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا ٹیسٹ کے اختتام سے آدھے گھنٹے تک ہماری بھی جیت نظر آرہی تھی، میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہراسکتے تھے، ہم جیت کے قریب تھے لیکن بدقسمتی سے جو اہم لمحات تھے وہاں غلطیاں ہوئیں، پہلی اننگز میں 50 سے زیادہ رنز اضافی دئے جس پر دکھ ہوا، پہلی اننگز میں ایک اچھی پاٹنرشپ لگی لیکن پھر ڈیرھ گھنٹے میں 5 آوٹ ہو گئے، اہم مواقع پر کیچ ڈارپ کیے لیکن اچھے کیچ بھی لیے، میلبرن ٹیسٹ میں یہ ایسے لمحات تھے جس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور ٹیسٹ ہار گئے۔
اہم لمحات میں غلطیوں سے میلبرن ٹیسٹ ہار گئے: حفیظ
Dec 29, 2023 | 22:49 PM