محسن نقوی نے جلو پار ک کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

Dec 29, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلوپارک کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاجلو پارک اور بوٹینیکل گارڈن جلو کا دورہ ، ٹوٹی سڑکیں، خراب صورتحال پر برہمی کااظہار کیا ،پارک کاانتظام محکمہ جنگلات سے پی ایچ اے کو دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت  کردی ۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ جلو پارک کو بہتر بنانے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایچ اے کے زیر انتظام بوٹینیکل گارڈن کا بھی تفصیلی وزٹ کیا ،بوٹینیکل گارڈ ن میں تفریحی پل پر گئے اور پورے گارڈن کا جائزہ لیا ۔پل کی سیڑھیوں پر پینٹ او رلکڑی کے پشتوں کو تبدیل کرنے کی ہدایت  کردی ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بوٹینیکل گارڈن میں مزیدمنفرد درخت او رپھول دارپودے لگائے  جائیں۔
صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سی سی پی او،کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں