کالا شاہ کاکوکے قریب کار حادثہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

کالا شاہ کاکوکے قریب کار حادثہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
کیپشن: کالا شاہ کاکوکے قریب کار حادثہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک : لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق افسوسناک حادثہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون کو  شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے خاتون بھی دم توڑگئیں۔

پولیس کے مطابق پوری فیملی شادی سے وآپس اپنے گھر سمبڑیال جارہی تھی، کار میں ٹوٹل 6 افراد موجود تھے ، جان بحق ہونے والوں میں میاں بیوی سمیت بیٹا اور بیٹی شامل ہیں 

جان بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالحد، آمنہ، اور ہمایوں کے نام سے ہوئی ۔ شدید زخمیوں میں بھتیجا اور بھتیجی شامل ہیں ۔ پوری فیملی آج ہی عمرہ کی ادائیگی سے وآپس آ کر شادی میں شریک ہوئے تھے۔