مکہ مکرمہ کےعلاقے میں سونے کے نئے ذخائردریافت

Dec 29, 2023 | 21:53 PM

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو مکہ مکرمہ کے علاقے میں سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔

عرب میڈیا کےمطابق اس حوالے سےکمپنی نے اپنےبیان میں کہا ہےکہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کےجنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے ہیں، کمپنی کا کہنا ہےکہ لیےگئےنمونوں نے اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔سونے کے ذخائر 100 کلومیٹر کے رقبے تک پھیلے ہوئے ہیں۔

معادن کمپنی نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ یہ دریافت اس علاقےمیں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے،کمپنی کےدستاویزات کے مطابق اس دریافت پر اگلے سال کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں