نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رکشے میں بیٹھ کر شالامارباغ کادورہ 

Dec 29, 2023 | 21:49 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شالامارباغ کی اصل تاریخی حالت میں بحالی کاجائزہ لینے کیلئے رکشے میں بیٹھ کر دورہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ شالا مار باغ بھی اصل تاریخی حالت میں بحال ہوگا ۔ شالا مار باغ کے اطراف ناجائز تعمیرات کے خاتمے کا حکم، ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا۔شالا مار باغ کی بیرونی دیوار کے ساتھ بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے پائیدار حل کی ہدایت ک ردی ۔

وزیراعلی محسن نقوی نے ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی طلب کرلیا اورمسئلے کے حل کے لئے احکامات دئیے۔باغ کے آخری ٹیرس کی دیوار کے ساتھ بھی جمع ہونے والے پانی کے مستقل حل کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شالامار  باغ کے پانی کو صاف رکھا جائے۔ شالا مار باغ کوپرانی تاریخی حیثیت میں بحال کریں گے۔ شالا مار باغ میں شہریوں کو بہترین تفریحی و سیاحتی سہولتیں فراہم کریں گے۔ شالا مار باغ کی عمارت کے تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے گا۔ 
ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے وزیراعلی محسن نقوی کو شالامار باغ کی بحالی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور،چیئرمین بورڈ آف گورنرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سی سی پی او،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں