صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس

Dec 29, 2023 | 20:58 PM

ایک نیوز :ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروا دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ، صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں