نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد،این او سی منسوخ

نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد
کیپشن: نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد

ایک نیوز :نگران وزیراعظم کی جانب سے نئے سال کی تقریبات پر پابندی کے بعد این او سی منسوخ کردیئے گئے۔

نگران حکومت کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقریبات پرپابندی ہوگی، حکومتی اعلان پر عمل درآمد شروع ، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے مختلف آرگنائزر کو جاری کردہ این او سی واپس لے لئے ۔

گیگا مال، امارات گروپ اور پارک ویو سٹی میں بھی نیو ائیر نائٹ کا جشن نہیں ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ آرگنائزرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔