پی پی 90دریاخان،پی ٹی آئی کے امیدواروں پر اعتراضا ت عائد

پی پی 90دریاخان،پی ٹی آئی کے امیدواروں کے اعتراضا ت عائد
کیپشن: پی پی 90دریاخان،پی ٹی آئی کے امیدواروں کے اعتراضا ت عائد

ایک نیوز :پی پی 90دریاخان  میں پی ٹی آئی کے امیدواروں عرفان اللہ خان نیازی،رفیق احمد نیازی کے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائدکردیاگیا۔

بھکر  :ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 90 دریا خان بھکر سیکنڈ ذیشان شریف قیصرانی نے عرفان اللہ خان نیازی ،رفیق احمد خان نیازی ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی  سماعت  کی۔

 عرفان اللہ خان نیازی کیخلاف لیگی امیدوار ملک نذیر عباس،ملک سیف اللہ جائی سمیت دیگر دوافراد نے اعتراضات داخل کیے تھے ۔

مخالف امیدوار نے الزام عائد کیا کہ عرفان نیازی پولیس کو مطلوب ،کاغذات نامزدگی وکیل کے ذریعے جمع کرائے۔ٹی ڈی اے  میں ناجائز قابض،72لاکھ روپے تاوان کی مد میں اد کرنے ہیں۔چک نمبر 185/TDA میں کافی عرصے سے ناجائزقابض ہے 72لاکھ روپے اس کے تاوان کی مد میں ادا کرنےہیں۔کاغذات نامزدگی بھی مشکوک ہیں،انگوٹھا بھی نہیں لگایاگیا۔ امیدوار عرفان اللہ خان خود اور اس کےتائید وحمایت کندگان حاضر نہیں ہوئے۔

 محمد عرفان اللہ خان نیازی کی طرف ملک اقبال حسین گھلو ایڈووکیٹ اپنے پینل کے ہمراہ پیش ہوئے اور اعتراضات پر بحث ودلائل پیش کئے ۔

 ریٹرننگ آفیسر ذیشان شریف قیصرانی نے نادرا ویری فیکشن۔بیان حلفی کے گواہوں تصدیق کنیدہ تحریر کرنے والے کو کل طلب کرلیا ۔

بھکر :  پی ٹی آئی کے عرفان اللہ خان نیازی کے وکیل نے آراو کی توجہ مبذول کرائی کہ ہمارے موکل کے تجویز وتائید کنیدگان پولیس باہر گیٹ سےاٹھا کر لے گئی۔