سیاست میں کوئی وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ہو سکتی،فردوس عاشق 

Dec 29, 2023 | 19:13 PM

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کاکہنا ہے کہ سیاست میں کوئی وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ہو سکتی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کو غیرمعممولی ریلیف پر ایکس(ٹویٹ) میں لکھا کہ اس وقت فیس کو دیکھ کر کیس کے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ سیاست میں کوئی وائلڈ کارڈ انٹری نہیں ہو سکتی۔ دو سال قبل پارلیمان نے ایک نااہل کو آئین کے سٹیچر پر ڈال کر اسمبلی سے نکالا تھا۔اسے اب عدالتی فیصلوں کی مرہم پٹی سے واپس نہیں لایا جا سکتا۔نہ ہی اناڑی کے ہاتھ میں دوبارہ کلہاڑی تھمائی جا سکتی ہے۔ ساڑھے تین سال قوم نے اس تجربے کو ّعذاب کی طرح جھیلا ہے۔اب اس عذاب کو ثواب کیطرح دوبارہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ 

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ  کاٹھ کی ہنڈیا کو بار بار چڑھانے سے سارا سسٹم سٹیک ہر لگ سکتا ہے۔نا اہل کو اہل بنانے کے لئے گئے فیصلے انتخابات کو متنازعہ بنائیں گے۔ ایسے فیصلے ملک کو ترقی معکوس کی جانب دھکیلنے کا باعث ہوں گے۔

مزیدخبریں