پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سےاہم ترین خبر

Dec 29, 2023 | 19:05 PM

ویب ڈیسک :یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد نگران حکومت نئے سال 2024 کے پہلے ماہ جنوری کے پہلے ہاف میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
 آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پیٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں 1 روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔ آخری جائزہ میں حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔

مزیدخبریں