ایک نیوز :صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس حکام کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقہ سے 60 سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ،کھوکھر چوک کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ۔ چوہنگ کے علاقہ کچی کوٹھی رائیونڈ روڈ سے 15 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا اغاز کر دیا ،کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کردیں۔