میانوالی: عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر سکروٹنی مکمل

Dec 29, 2023 | 18:05 PM

ویب ڈیسک :میانوالی کے حلقے این اے 89 میں  سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر سکروٹنی مکمل کر لی گئی۔

تفصیلا ت کےمطابق  پاکستان تحریک انصاف کی رہنما لامیا نیازی نے آر او کے سامنے دلائل دیئے، عمران خان پر ان کے مخالف امیدوار خرم حمید روکھڑی نے اعتراضات لگائے تھے، سکروٹنی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکرز اور وکلاء کی کافی تعداد موجود تھی، ریٹرننگ آفیسر  کےمطابق  کل صبح دس بجے امیدواروں کی لسٹ لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں