ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کل سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کل شیخوپورہ میں پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
پارٹی ذرائع کےمطابق شہباز شریف کا جلسہ ضلع شیخوپورہ کے نواحی علاقے فاروق آباد میں ہو گا،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سردار عرفان ڈوگر کی جانب سے جلسے کے انتظامات جاری ہیں،جلسہ فاروق آباد کے شاہین گراؤنڈ میں ہوگا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل شام 5 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔میاں شہباز شریف کی دن 12 بجے آمد متوقع ہے ۔جلسے کو سیکیورٹی دینے کے لئے پولیس بھی متحرک ہوگئی ،پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔