پی ڈی ایم کی باقیات عوام کا سامنا کرنے سےخوفزدہ ہے ،چیئر مین پی ٹی آئی

Dec 29, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا یا ان کے فارمز کو انتخابی عملےکے ذریعے مسترد کروانے کے عمل کو الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سکروٹنی عمل کے دوران پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہم نے زیادہ سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے۔ پی ڈی ایم کی باقیات عوام کا سامنا کرنے سے شدید خوفزدہ ہیں، عوام بولے گی اور آپ ان کی آواز 08 فروری 2024 کو ضرور سنیں گے۔

اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ جس طریقے سے سیاسی رہنماؤں نےپشاور ہائی کورٹ پر دھاوا بولا ہے ،پریس کانفرنس کر کے عدالتوں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ،جس طرح سے پی ٹی ائی نے الیکشن کروائے وہ آج تک کسی نے نہیں کروائے ،ہمارے چئیرمین کل بھی خان صاحب تھے اور آج بھی وہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اس ملک میں سخت انتخابات ہونے جارہے ہیں۔اگر صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک ڈی ریل ہو جائے گا۔ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اگر شفاف انتخابات نہ  کروائے گئے۔

مزیدخبریں