ایک نیوز : کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے اکہترپیسے مہنگی کر دی گئی ،قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ۔
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق صارفین سے اپریل، مئی جون 2023 ، 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لئے جائیں گے۔ جولائی اگست اورستمبر 2023 کے ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہونگے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔