اسدعلی طورکی ایمان مزاری کے ولیمہ پر خصوصی پوسٹ 

Dec 29, 2023 | 15:51 PM

  ویب ڈیسک : سینئر جرنلسٹ اسد علی طور نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ولیمے کے موقع پر جوڑے کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی 

 ایکس پر شئیر کردہ تصویر میں اسدعلی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے  نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی ہے۔ 

کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اپنے بہترین دوستوں اور دارالحکومت کے خوبصورت ترین جوڑے کے ساتھ۔ ۔ ایمان کی زندگی کے اہم دن کے موقع پر لاپتہ جرنلسٹ مدثر نارو کا بیٹا سچل بھی ہمارے ساتھ ہے۔‘‘

یادرہے گذشتہ ایک روز سے سینئیر صحافی اسد علی طور اور ایمان مزاری کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا تھا اور اس حوالےسے طرح طرح کی میمز بھی شئیر کی جارہی تھیں ۔

تاہم اسد علی طور نے آج کی تصویر پوسٹ کرکے بظاہر مخالفین کو پیغام دیا ہے کہ ان کی توہین آمیز مہم سے انہیں یا ایمان کو کوئی فرق نہیں پڑا

مزیدخبریں