وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں، محدود پیمانے پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، اسحاق ڈار

Dec 29, 2023 | 15:13 PM

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی بھرپور طریقہ سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے 2200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کئے ہیں، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلی قیادت مشاورت سے کرے گی

مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی بھرپور طریقہ سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کررہی ہے۔ مسلم لیگ ن نے 2200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 33 رکنی بورڈ نے انٹرویو کئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلی قیادت مشاورت سے کرے گی۔ تاہم ٹکٹیں 12جنوری سے بہت پہلے فائنل کردی جائیں گی۔ اس لیے تمام امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ کاغذات جمع کرادیں۔ جن کو ٹکٹ دئیے جائیں گے ان کے علاوہ باقی امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ابھی کافی دن ہیں۔ ہم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانہ پر کی جائے گی۔ 

مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات اور عزت و احترام کا رشتہ ہے۔ تاہم احترام ایک طرف ہے اور انتخابات ایک طرف ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عوامی انتخابی مہم شروع کریں گے۔

شاہ محمود قریشی سے پولیس سلوک پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل ہونا چاہیے۔ لیکن پی ٹی آئی کی تاریخ کوئی اتنی اچھی نہیں۔ شاہ محمود قریشی اور ہم نے اکٹھے سیاست کی ہے۔ سیاسی انتقام کی جو تاریخ پی ٹی آئی نے رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اللہ کرے سب کو انصاف ملے۔

مزیدخبریں