امریکی جنگی جہاز کی  بحیرہ احمر میں کارروائی ،  ڈرون اور میزائل تباہ

Dec 29, 2023 | 15:08 PM

 ویب ڈیسک : امریکی فوج نے کہا ہے کہ  امریکی جنگی جہاز نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں فائر کیے گئے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔

امریکی وسطی کمان (سینٹ کوم) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یو ایس ایس میسن (ڈی ڈی جی 87) نے جنوبی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے ایک ڈرون اور ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "علاقے میں موجود اٹھارہ بحری جہازوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 19 اکتوبر کے بعد سے بین الاقوامی جہازوں پر حوثیوں کا یہ بائیسواں حملہ تھا۔"

 یادرہے اس اہم آبی راستے سے تیل اور قدرتی گیس سے لے کر الیکٹرانکس اور کھلونوں تک کے لے جانے والے جہاز گزرتے ہے۔ تاہم حوثیوں نے اس اہم ترین آبی تجارتی گزرگاہ پر تجارتی جہازوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ حملے غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کی حمایت میں کر رہے ہیں

مزیدخبریں