جہلم کاغذات نامزدگی کا معاملہ: سابق وفاقی وزیر کا تجویزکنندہ گرفتار

Dec 29, 2023 | 14:32 PM

ایک نیوز: جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے سابق وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز کے کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ چوہدری شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فیصل چوہدری نے چوہدری شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ فیصل چوہدری نے آر او، ڈی آر او اور ڈی پی او جہلم کے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پی ٹی آئی نے ورکروں کو حراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دے رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری اور آٸی پنجاب کو شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کرچکا ہے۔

مزیدخبریں