بھارت کے منگلورو ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع کے بعد خوف وہراس

mangloro interantional airport
کیپشن: mangloro interantional airport
سورس: google

  ویب ڈیسک : بھارت کے منگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بم کی افواہ کے بعد خوف وہراس ، امدادی ٹیموں نے سرچ آپریشن کے بعد ائیرپورٹ کو کلئیر قراردیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ  حکام  کو ’’ فننگ‘‘ نامی دہشت گردہ گروپ کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک طیارے میں اور ائیرپورٹ کی عمارت میں متعدد بم رکھ دئیے گئے ہیں جو مخصوص وقت پر پھٹ جائیں گے۔

 ائیرپورٹ  حکام نے منگلورو پولیس کو اطلاع دی۔  جس کے بعد منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے  کی تفصیلی سرچ آپریشن شروع کردیا گیاتاہم کئی گھنٹوں کی تلاش کے باوجود پولیس کو کچھ  نہیں مل سکا۔

منگلور کے پولس کمشنر انوپم اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ ہوائی اڈے کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ  پولیس نے اضافی چیک پوائنٹس قائم کر  کردئیے ہیں ۔

۔

 دسمبر  کے شروع میں بنگلورو کے کئی اسکولوں کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے اندر بم نصب کیے گئے ہیں۔ حکام نے ہزاروں طلباء کو نکالنے کے بعد اسکولوں کی تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا۔ بعد میں یہ ای میلز دھوکہ ثابت ہوئیں۔