2024 میں کتنے چاند و سورج گرہن نظر آئیں گے؟

Dec 29, 2023 | 11:13 AM

  ویب ڈیسک : تلخ و شیریں سمیٹے سال 2023 گذر گیا ۔ آسٹرولوجر حضرات اور  ستاروں کی چال سے پیشگوئی کرنے والوں نے سال 2023 میں بھی چاند سورج گرہن کو خطرناک قراردیا تھا ۔ نئے سال میں کتنے چاند اور کتنے سورج گرہن ہوں گے یہ جاننا پھر اہم ہے ۔ تو آئیے جانتے ہیں :

2024 میں 3 سورج گرہن

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا۔

یہ مکمل سورج گرہن جنوبی بحر الکاہل سے شروع ہوکرشمالی امریکا تک پھیلے گا اور امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے گزرے گا۔

بحیرہ کیریبین کے جزیرہ ممالک جیسے کیوبا ، کوسٹا ریکا ، کیمین جزائر ، ڈومینیکا ، فرانسیسی پولینیشیا ، جمیکا اور دیگر میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔

سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر اور اختتام شام 4 بج کر 6 منٹ پر ہوگا۔

سال 2024 میں 2 اکتوبر کو بھی سورج کو گرہن لگے گا۔

یہ مکمل سورج گرہن جنوبی امریکا (ارجنٹائن اور چلی) میں نظر آئے گا جبکہ جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس اور شمالی امریکا میں سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔

سورج گرہن کا آغاز: سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر جبکہ اختتام 4 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

سال 20024 کا تیسرا سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا جس کے اثرات تمام سیاروں پر پڑیں گے۔

2024 میں 2 چاند گرہن

سال کا پہلا چاند گرین 25 مارچ کو دیکھنے میں آئے گا۔

یہ چاند گرہن یورپ، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی/مشرقی ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر23 منٹ پر ہوگا۔ صبح 6 بج کر 42 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 9 بج کر 2 منٹ پر چاند گرہن اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

سال کا دوسرا چاند گرہن جزوی ہوگا۔نئے سال کے ماہ ستمبر میں دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا۔

یہ جزوی چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی/ مغربی شمالی امریکا، شمالی / مشرقی جنوبی امریکا، بحر الکاہل، بحر اوقیانوس، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز سہ پہر3 بج کر 8 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 6 منٹ پر جزوی چاند گرہن دیکھنے میں آئے گا۔ شام 5 بج کر 43 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا ۔

چابند گرہن کااختتام رات 8 بج کر 57 منٹ پرہوگا۔

مزیدخبریں