ایک نیوز: شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر کو کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ تھری ایم او اختیارات کا پی او 18، 1980 کا قانونا غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔ شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔