اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 209 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 209 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations continue, 209 kg of drugs recovered, 7 accused arrested

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 7 کارروائیوں میں 209 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 1.760 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر QR-633 دوحہ جانے والے مسافر سے 1.2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 115 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزم پرواز نمبر PA-412 کے ذریعے شارجہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

پشین کے علاقے بوستان سے 121 کلو ہیروئن اور 75 کلو مارفین برآمد کرلی گئی جبکہ پشاور میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کسٹم چوک پشاور پر دو ملزمان سے 4 کلو چرس برآمد کی گئی اور بورڈ بازار پشاور کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔