آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی 

Dec 29, 2023 | 10:20 AM

ایک نیوز: آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال اور گردو نواح میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

گیمبر: موسم سرمار کی پہلی بونداباندی کا سلسلہ جاری

گیمبر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گیمبر اور اس کے گردونواح شدید دھند کی لپیٹ میں حدنگاہ کم ہو گئی ہے۔

ڈرائیور حضرات کو موٹروے پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بوندا باندی اور شدید دھند کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور گھنٹوں بجلی غائب رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بوندا باندی کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مزیدخبریں