شدید دھند: لاہور آنیوالی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

شدید دھند: لاہور آنیوالی متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
کیپشن: Heavy fog: Many passenger trains coming to Lahore are delayed for hours

ویب ڈیسک: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانےوالی خیبر میل ایکسپریس سواگھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ کراچی سے لاہور آںے والی گرین لائن 3 گھنٹے اور تیزگام ایکسپریس میں سوا گھنٹے تاخیر ہوئی۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی جب کہ کراچی سے لاہور آنے والی ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، ملت ایکسپریس ساڑھے 3 اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفر ایکسپریکس ایک گھنٹہ، کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے دیر سے منزل پر پہنچ سکی۔