خضدار: 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

Dec 29, 2023 | 09:39 AM

ویب ڈیسک: خضدار کے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے کاروں میں موجود 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے آنے والی گاڑی پیٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکراگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں