پاک نیوزی لینڈٹی20سیریز،قومی ٹیم کاآج سےٹریننگ کیمپ شروع ہوگا

Dec 29, 2023 | 09:06 AM

ویب ڈیسک:پاکستان نیوزی لینڈکےمابین ٹی20سیریزکیلئےقومی اسکواڈمیں شامل کھلاڑیوں کاآج سےتربیتی کیمپ لاہورمیں ہوگا۔
تربیتی کیمپ میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام اور عامر خان حصہ لیں گے۔
 عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان بھی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
محمد عمران، محمد حارث، عمیر بن یوسف، ساجد علی اور شہاب خان کے نام بھی کیمپ میں مدعو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں3 وکٹ کیپرز کو شامل کیا گیا ہے۔
لاہور میں یاسر عرفات کی نگرانی میں تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

مزیدخبریں