ایک نیوز: بھارت کے دہشتگردی پر دوہرا معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا۔ چین نے دہشتگردی کے حوالے سے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مخالفت کی اور برہمی کا اظہار کیا۔
بھارت کے خطے بالخصوص بلوچستان میں دہشتگرد سرگرمیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کیا۔ چین نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
27 دسمبر کو دورانِ پریس کانفرنس چینی وزیر اور چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے اور چین دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کی سختی سے مخالفت کرتا ہے"۔ "کسی بھی ملک کا دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کا استعمال انہیں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے مفادات کی قیمت پر اٹھانا پڑتا ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی"۔ "چین دہشت گردی کی تمام صورتوں سے مشترکہ طور پر لڑنے کے لیے تمام ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے"۔ غیر ملکی سرزمین پر دہشتگرد کاروائیوں میں بھارتی حکومت اور را ملوث ہونے کی گواہی کینیڈا اور امریکی حکام سمیت خود دہشتگرد نے بھی دی۔
بھارت خفیہ طور پر بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ بلوچستان کی علیحدگی پسند قوتوں کو بھارت کی مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ قومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کا دہشتگردوں کی سرپرستی اور حمایت صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کارروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔