ویب ڈیسک:بھارت میں گیٹ توڑکرہاتھی عدالت کے احاطےمیں داخل ہوگیا،لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔
تفصیلا ت کےمطابق بھارتی ریاست ہری دوارمیں ایک ہاتھی عدالت کا گیٹ توڑکراحاطےعدالت میں گھومنےلگاجس کی ویڈیوکےسوشل میڈیاپرچرچےہورہےہیں،ویڈیو میں ہاتھی کوبھارتی شہر ہری دوار کی عدالت کے احاطے کے مین گیٹ کو دھکا دے کر کھولتے اور اندر داخل ہوتے دیکھا گیا۔
ہاتھی نے عدالت کے احاطے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچایا اور عمارت میں گھومتا رہا۔ ہاتھی کے کمرہ عدالت میں گھسنے سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھی کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہوائی فائر کیے اور اسے واپس جنگل میں جانے پر مجبور کردیا۔
#Uttarakhand | A court in Haridwar erupted into chaos when a wild elephant rammed down its gate.
— NDTV (@ndtv) December 28, 2023
More here: https://t.co/Ccesx0BbsA pic.twitter.com/0XoRulsePh