ایک نیوز:جہلم میں بچوں کی لڑائی میں بڑےکودپڑے،تشددکرکےایک بچہ قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق جہلم میں کرکٹ کھیلنےپر بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،13سالہ بچےکوتشددکانشانہ بناکرقتل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق گزشتہ شام کرکٹ کھیلنے کے دوران گراؤنڈ میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی،جس میں مقتول شاہد کو وکٹوں اور بلے سےتشددکانشانہ بنایاگیا،مقتول کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس ذرائع کےمطابق مقتول اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں کچھ عرصہ قبل بھی حھگڑا ہواتھا،واقعہ کی اطلاع ملتےڈی پی او جہلم بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ڈی پی اوجہلم نےکہاہےکہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گےاورقانون کےمطابق سزادلوای جائےگی۔