پنجاب میں دھندکاراج برقرار،حدنگاہ کم ہونےپرموٹرویزبند

Dec 29, 2023 | 07:16 AM

ویب ڈیسک:پنجاب میں دھندکاراج برقرارہونےکی وجہ سےحدنگاہ انتہائی کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق دھندکےباعث لاہور سیالکوٹ موٹروےکو بند کردیا گیا،دھندکی وجہ سے موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک بندکردی گئی ،ایم3فیض پورسےدرخانہ انٹرچینج تک ٹریفک  بندکردی گئی ہے،ایم4عبدالحکیم سےفیصل آبادتک  ٹریفک معطل کردگئی ہے۔ایم5پربھی دھندکےباعث شیرشاہ سےاوچ شریف تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیاہے۔
سیدعمران احمدکےمطابق دھندکےباعث حدنگاہ شدیدمتاثرہےشہری ڈرائیونگ کرتےہوئےاحتیاط کریں،موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفریقینی بنانےکیلئےبندکیاجاتاہے،مسافردن کےاوقات پرسفرکرنےکوترجیح دیں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن دوسرے دن بھی متاثرہے،لاہور سمیت دیگر ائیرپورٹس پر انٹرنیشنل اورڈومیسٹک 63پروازوں کومنسوخ کردیا گیا۔    

مزیدخبریں