ویب ڈیسک:بالی ووڈکی سینئراداکارہ شرمیلاٹیگورنےانکشاف کیاہےکہ اداکارہ میں خطرناک مرض کینسرکی تشخیص ہوئی تھی اسی لئےانہوں نےفلم”راکی اوررانی کی پریم کہانی“کی پیشکش کومستردکردیاتھا۔
تفصیلات کےمطابق یہ رازحال ہی میں ”کافی ودکرن “کی تازہ ترین قسط میں کھلاہےجس میں فلم کےہدایت کاراور شو کے میزبان کرن نے اداکار ہ کے ساتھ کام نہ کرنے پر اپنا افسوس ظاہر کیا۔
کرن جوہرنےیہ انکشاف کیاہےکہ انہوں نےشرمیلاکوعالیہ بھٹ کی دادی کےکردارکی پیشکش کی تھی مگر صحت کی خرابی کےباعث ان کےانکارکےبعدیہ کردارآخر کار شبانہ اعظمی نے نبھایا۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ’’میں نے شرمیلا جی کو کردار کی پیشکش کی تھی، وہ میری پہلی پسند تھیں لیکن اس وقت صحت کی وجہ سے وہ ہاں نہیں کہہ سکتی تھیں اور مجھے اس پر افسوس ہے ‘‘۔
اس بارےمیں گفتگوکرتےہوئےسینئراداکارہ شرمیلانےکہاکہ ’’ میرے کینسر کے بعد ان دنوں کورونا وائرس عروج پر تھا، میں ویکسین کے بارے بھی نہیں جانتی تھی اور نہ ویکسین لگائی گئی تھی، لہذا میں نہیں چاہتی تھی کہ میں یہ خطرہ مول لوں ‘‘۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب شرمیلا نے کینسر سے اپنی جنگ کا ذکر کیا۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بنیادی طور پر ہندی اور بنگالی سنیما میں اپنا حصہ ڈالا ہے، ان کی شادی بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے 1968 میں ہوئی تھی جن کا2011 میں انتقال ہو گیا، شرمیلا تین بچوں کی ماں ہیں۔
سینئراداکارہ کےبچےبھی بالی ووڈانڈسٹری میں کام کررہےہیں جن میں اداکارہ کےبیٹے سیف علی خان اور بیٹی سوہا علی خان شامل ہے۔