فلموں کی تشہیری مہم پراعتراض،شاہ رخ خان کامداح کودلچسپ جواب

Dec 29, 2023 | 04:25 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نےفلم”جوان“اور”ڈنکی“کی تشہیری مہم پراعتراض کرنےوالےمداح کودلچسپ اندازمیں جواب دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی فلموں کےسپراسٹاراداکارشاہ رخ خان نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پرمداحواں کےساتھ ایک سیشن رکھاجس میں بالی ووڈ کنگ نےمختلف سوالات کےجوابات دیئے۔
سول وجواب کےدوران ایک صارف نےاداکارکومخاطب ہوکرکہاکہ شاہ رخ خان نےفلم”جوان“اور”ڈنکی“کی بدترین تشہیری مہم کامشاہدہ کیااوراداکارکواس ٹیم کی تربیت کرنی چاہئے۔
جس کاجواب دیتےہوئے بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نےایکس(سابقہ ٹوئٹر)پرلکھاکہ وہ خود ہی فلموں کی تشہیری مہم چلاتے ہیں اب وہ خود کو کیسے آگ لگاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار کی نئی فلم”ڈنکی“ ریلیز ہوئی ہے اور اس نے اب تک پوری دنیامیں تین سوکروڑزائدکابزنس کیاہے۔

مزیدخبریں