ٹنڈوالہ یار:ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم،2افرادجاں بحق،بچہ زخمی

Dec 29, 2023 | 03:02 AM

ایک نیوز:ٹنڈوالہ یارمیں ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم سےدوافرادجاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔
 تفصیلات کےمطابق ٹنڈوالہ یارمیں بائی پاس کیریا شاخ کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق اوربچہ زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت شعیب مشتاق اورعلی گل کےنام سےہوئی ہےجبکہ زخمی بچےکی شناخت ذوہیب کےنام سےہوئی ہے۔ حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔

مزیدخبریں