بھارتی اداکارہ نین تارانےاپنےپرستاروں کو”دل کی دھڑکن“قراردیدیا

بھارتی اداکارہ نین تارانےاپنےپرستاروں کو”دل کی دھڑکن“قراردیدیا
کیپشن: Indian actress Nain Tara has described her fans as "the heartbeat".

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ نین تارانےپرستاروں کواپنےکیریئرکی”دل کی دھڑکن“قراردےدیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی بھارت سےتعلق رکھنےوالی39سالہ اداکارہ نین تارانےشوبزانڈسٹری میں 20برس مکمل کرلئےہیں۔اداکارہ نےاپنےفلمی کیریئرکاآغازفلم”مانسی نکرے“سےکیاتھا۔جس میں ان کےساتھ جیارام اورشیلانےمرکزی کرداراداکیاتھا۔
نین تارانےفوٹواینڈویڈیوہینڈل انسٹاگرام پراپنےپرستاروں کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا جس میں اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو اپنے کیریئر کے دل کی دھڑکن قرار دیا۔
یاد رہے کہ انہیں فلم” مانسی نکرے “کے ہدیتکار ستھیان انتھکاد نے ایک میگزین میں چھپنے والے جیولری کے اشتہار میں دیکھا اور اس کے بعد انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا جس کے بعد سے نین تارا کی زندگی ہی بدل گئی۔
نین تارانےملیالم،تامل،تیلگواورکناڈافلموں میں زیادہ ترکام کیاتاہم رواں برس ریلیزہونےوالی بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”جوان“میں کام کرکےاداکارہ نےاپنےہندی فلمی کیریئرکاآغازکیا۔