بھارتی پلیئر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

 بھارتی پلیئر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ
کیپشن: بھارتی پلیئر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ

ویب ڈیسک :بھارتی کرکٹر نے رشبھ پنت سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم دھوکہ دہی سے ہتھیا لی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خود کو آئی پی ایل کرکٹر ظاہر کرنے والے مرنانک سنگھ دولت کی خاطرکئی دولت مند لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا اور اس فہرست میں نیا اضافہ بھارت کے قومی کرکٹر رشبھ پنت ہیں۔
مرنانک سنگھ نے دولت کی لالچ میں کرکٹ کا میدان چھوڑ کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنا شروع کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی سے پنت سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم حاصل کی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2020 سے 2021 کے دوران رشبھ پنت سے 1.63 کروڑ روپے لیے۔ اس فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے کیب ڈرائیورز، لڑکیو، بار اور ریستوران وغیرہ سے بھی دھوکے سے رقم لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے کئی مواقع پر خود کو ایک کرکٹر یا کرناٹک کے سینئر پولیس افسر کے طور پر متعارف کرایا۔پولیس نے ملزم کے فون کو اسکین کیا اور اس کی خواتین کے ساتھ کئی قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں۔ مرنانک منشیات بھی استعمال کرتا تھا۔ چنانچہ پولیس اب معاملے کی جانچ اس زاویے سے کر رہی ہے کہ وہ منشیات خریدنے کے لیے کس سے رابطے میں تھا۔
ہریانہ کے لیے انڈر 19 کرکٹ کھیلنے والے 25 سالہ مرنانک کا کہنا ہے کہ وہ 2014 سے 2018 تک ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکا ہے۔ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے والد اشوک کمار سنگھ 80 کی دہائی کے آخر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔