پنجاب بھر کے سکول و کالجز میں چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے سکول و کالجز میں چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Increase in holidays in schools and colleges across Punjab, notification issued

ایک نیوز :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر کے کالجز کی چھٹیوں میں 7 روز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ سرکاری ونجی سکول 8جنوری تک بند رہیں گئے ،سکول 9جنوری سے موسم سرماکی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں گے، جنوری سے سکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہوگی ۔ کلاسزمعمول کے مطابق ہوں گی ۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا ہے ، موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک ہوںگی ۔اس سے قبل صوبہ بھر کے کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں۔