کورونا کے نئے ویرنٹ سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت کے بڑے اقدامات 

Dec 29, 2022 | 18:21 PM

ایک نیوز : محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت چین سے آنے والے ہر مسافر کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔
سندھ حکومت کی طرف سے اقدامات کے مطابق مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا،جن مسافروں میں کورونا کی علامات پائی جائیں گی ان کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کے مطابق تمام مسافروں کو فائزر کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا، کسی مسافر کو  6 مہینے کے دوران فائزر ویکسین لگی ہوئی ہے تو اسے ویکسین نہیں لگائی جائے گی جب کہ علامات ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود مریض کاچیسٹ ایکسرے بھی ہوگا۔محکمہ صحت سندھ نے عوامی مقامات پرماسک لازمی پہننے اور  اجتماعات کرنے سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

مزیدخبریں