ایران پر حملے کے لیے تیاری مکمل ہے، اسرائیل

Dec 29, 2022 | 17:40 PM

ایک نیوز نیوز: اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع بینی گینز کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیرفورس گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینی گینز نے کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات بشمول نیوکلئیر سائٹس کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں کو ایک دن میں ایران پر حملے کےلئے کہا جا سکتا ہے۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔

  ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

مزیدخبریں