بھارت 2047 تک 40 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا، مکیش امبانی 

MUKESH AMBANI ON INDIA ECONOMY
کیپشن: MUKESH AMBANI ON INDIA ECONOMY
سورس: google

ایک نیوز : ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی تاجر مکیش امبانی نے پیشگوئی کی ہے بھارت 2047 تک 40 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا۔ 

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریزکے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اگلے 25 سال ہندوستان کے لیے 40 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا ہدف حقیقت پسندانہ اور قابل حصول  ہے۔ اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کی سالگرہ ، جسے ریلائنس فیملی ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، کہا  ہے کہ جب باقی دنیا غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے   بھارت کونوجوان آبادی ، پختہ جمہوریت اور ٹیکنالوجی کی  سہولتیں حاصل ہیں جس سے ملک غربت کے خاتمے اور 1.4 ارب بھارتیوں کے معیار زندگی کو بدل کررکھ دے گا۔

 یادرہے  امبانی نے اپنے تین بچوں کو بھارت سمیت  اپنے دنیا بھر میں  پھیلے ہوئے کاروبار میں کردار سونپ دیئے ہیں ۔ ان کا بڑا بیٹا آکاش ٹیلی کام سیکٹر کی سربراہی کرے گا، بیٹی ایشا ریٹیل کی سربراہی کرے گی اور سب سے چھوٹا بیٹا اننت توانائی کے کاروبار کی سربراہی کرے گا۔