کمبوڈیا میں کیسینو میں آتشزدکی سے 16 افراد ہلاک

کمبوڈیا میں کیسینو میں آتشزدکی سے 16 افراد ہلاک

ایک نیوز نیوز: کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں کیسینو اور  ہوٹل میں آتشزدگی سے 16 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیوز مین دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں موجود لوگ چھت سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔ 

ہوٹل اور کیسینو میں موجود زیادہ تر گاہکوں اور سٹاف کا تعلق تھائی لینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔