اداکار عنایت خان کیساتھ ڈکیتی کی چوتھی واردات، مدد کی اپیل کردی

اداکار عنایت خان کیساتھ ڈکیتی کی چوتھی واردات، مدد کی اپیل کردی

ایک نیوز : ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عنایت خان کے ساتھ کراچی میں واردات پیش آئی جس میں ڈاکو اداکار سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عنایت خان نے سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے کہا کہ پولیس کو انصاف دلوانے میں بہت وقت لگے گا لیکن میں  اپنا کام مکمل کروں گا۔ عنایت خان نے لکھا کہ رات ساڑھے بارہ بجےجم سے واپسی پر انکے ساتھ واردات پیش آئی ۔ گن پوائنٹ پر 2 ڈاکوؤں نے فون اور سامان چھین لیا۔ میں یہ بات سوشل میڈیا پرنا کرتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بار ہوا ہے۔ سندھ پولیس سے گزارش ہے کہ وہ اپنا کام بہترین کریں۔ میں جانتا ہوں کہ پولیس کو انصاف دلوانے میں بہت وقت لگے گا۔میری پولیس سے گزارش ہے کہ اپنا سو فیصد دیں۔