ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت2 روز تک کور کمانڈرکانفرنس جاری رہی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
جنرل عاصم منیر نے 29 نومبر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا جن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ بہت ہی زیادہ سنجیدہ او ر اصولوں کی سخت پابندی کرنے والی شخصیت ہیں ۔
اسی حوالے سے اب پاکستان کے معروف مصنف سلمان راشد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیاہے ، ان کا کہناتھا کہ ” میں پہلے ہی کہتا تھا کہ جنرل عاصم منیر کے بارے میں کچھ ہے ،مجھ تک معلومات پہنچیں ہیں کہ انہوں نے اخلاقی پستی کے شکار 450 افسران کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔ وہ بہت ڈسپلن پر چلنے والی شخصیت ہیں جو کہ بدتمیزی برداشت نہیں کرتے ہیں ، بہت بہترین سر۔“
امجد ارشاد نامی صارف نے سلمان راشد کے پیغام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ” ذہن تسلیم نہیں کرتا لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو بہت ہی شاندار ہے “
سلمان راشد نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ معلومات ایک حاضر سروس افسر کی جانب سے ملی ہیں ، امید ہے کہ یہ صحیح ہوں گی ۔“