ایک نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے سال 2023 کا ریزولوشن بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کبھی خوشی کبھی غم، مجھ سے دوستی کرو گی، تھری ایڈیٹس سمیت دیگر ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں اپنے نئے سال کے منصوبوں سے متعلق بتایا ہے۔کرینہ نے کہا کہ ان کا نئے سال کا ریزولوشن زندگی میں توازن تلاش کرنا ہے۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ بھی وقت گزارنا چاہتی ہے اسی لیے وہ صرف خوش رہنا چاہتی ہے۔ کرینہ کپور نے انٹرویو میں مزید کہا کہ نئے سال کی مناسبت سے ہر کوئی بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے لیکن سب کی ریزولوشن خوش اور پرامن رہنے کی ہونی چاہیے۔
واضح رہے کرینہ کپور خان اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جے علی خان کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں منا رہی ہیں۔