ایک نیوز نیوز: لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کردیے جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی ہے جب کہ ان کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں اسحاق ڈار کے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50کروڑ 79لاکھ 48ہزار روپے کی بحالی، حبیب بینک، الائیڈ بینک اور البرکہ بینک کے اکاؤنٹس کی بحالی شامل ہے۔